کراچی: این ایم سی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

Mar 25, 2023 | 10:23 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی، کالا پل این ایم سی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیفنس فیز سیون میں بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈیفنس خیابان شہباز پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ کار کی زد میں آکر کنٹونمنٹ بورڈ کا ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ کار سوار محفوظ رہے۔  

گزشتہ روز کراچی سپر ہائی وے پر ڈمپر اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں بھی دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔  کراچی ایم نائن سپر ہائی وے پر پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف اور 35 سالہ امین کے نام سے ہوئی تھی۔ دونوں حقیقی بھائی تھے اور آبائی تعلق بھاولپور سے تھا۔ دونوں بھائی  مکہ کوچ میں کراچی سے بہاولپور جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا تھا۔

مزیدخبریں