ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج رات مینار ِپاکستان پرہمارا چھٹا جلسہ ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔
Tonight will be our 6th jalsa at Minar i Pakistan & my heart tells me it will break all records.I am inviting everyone in Lahore to attend after Tarawih prayers.I will give my vision of Haqeeqi Azadi & how we will pull Pak out of the mess cabal of crooks have put our country in.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2023
انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت ہے کہ نمازِ تراویح کے بعد تاریخی جلسے میں شریک ہوں، جلسے میں حقیقی آزادی کے اپنے وژن پر روشنی ڈالوں گا، قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے؟
They will put all sorts of hurdles to prevent people from attending, but I want to remind our ppl that it is their fundamental right to attend a political gathering. Everyone must assert their right as people of a free nation that won its independence & come to Minar i Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2023
عمران خان کا کہنا ہے کہ اس تباہی کی دلدل میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے، یہ لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے۔سب کو یاد دلانا چاہتاہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے، اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔