لاہور: پی ٹی آئی جلسہ، شہر کے داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند،میٹروسروس محدود

Mar 25, 2023 | 09:09 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔اس کے علاوہ میٹرو سروس کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔

حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے،شاہدرہ سےراوی پل پر داخلی اورخارجی راستے کنٹینرز لگاکربند کردیے گئے۔داتادربارسےمینار پاکستان جانےوالے راستے کنٹینرزلگاکربندکردیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےقریبی ساتھی کی ضمانت منظور

لاہور پولیس نے شہر کےداخلی خارجی راستوں سمیت کئی  مقامات پر کنٹینر لگا کر راستے بند کر دئیے گئے،لاہور ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان آنے والے راستے کنٹینر سے بند کردیئے گئے،شرکاءکو اس راستے سے پیدل یا گاڑیوں پر مینار پاکستان جانے میں مشکات کا سامنا رہے گا،شرکاء رنگ محل،ٹیکسالی گیٹ، داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن والے راستے کو بھی استعمال نہیں کر سکیں گے،داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیاہے جبکہ ڈی سی آفس کے باہر بھی کنٹینرز لگا کر مینار پاکستان جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس شہریوں کی بڑی تعداد خوار ہورہی ہے،ٹریفک پولیس کی مدد سے درجنوں کنٹینر سڑک پر جاتے ہوئے روک کر راستے بند کر دئیے گئےہیں۔

اس کے علاوہ سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کےراستے بند ہیں، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینارپاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکربند کیا گیا ہے جب کہ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کردیاگیا ہے۔

انچارج میٹرو بس کے مطابق جلسے کے باعث میٹروبس کا روٹ مختصر کیا گیا ہے اور میٹروبس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر رکاوٹیں لگا کرشہر بھر کے راستے بندہونے کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے جانے والے طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔ طلبا انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنسی پاکستان 
کے زیر اہتمام ہونیوالا پرچہ دینے سے محروم ہیں۔   پیپر نہ دینے پر طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔رکاوٹوں کے باعث بروقت امتحانی مراکزنہ پہنچ سکے۔تاخیر سےپہنچنے پر امتحانی عملہ نے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ دی۔ طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص حالات کے پیش نظر امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

واضح رہےکہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کوآج رات مینارپاکستان پرجلسےکی اجازت دےرکھی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد سیاسی ورکرز کو گرفتار بھی کر لیا ہے دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں