ٹک ٹاک کی جبری فروخت، چین کی سخت مخالفت 

Mar 25, 2023 | 08:35 AM

ایک نیوز:ٹک ٹاک ایپ کی جبری فروخت پرچین نے سختی سے مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا ٹک ٹاک کے چینی مالکان پردباؤڈال رہا ہے کہ وہ اپنے اسٹیکس بیچ دیں۔ کیونکہ اس سےامریکا کی قومی سلامتی کوتحفظات ہیں۔چین نےاسکی سختی سےمخالفت کردی۔
چینی وزارت کامرس کی ترجمان شو جوئتنگ کاکہنا ہے کہ امریکا شارٹ وڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کےچینی مالکان کواسٹیکس بیچنےپرمجبورکررہا ہےاوریہ کسی صورت ہمیں قبول نہیں۔
 شو جوئتنگ کامزیدکہناہےکہ اس طرح ساری دنیا میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوگا۔بشمول چین کےامریکا میں اگرمصنوعات اورخدمات کواس طرح بےوقعت کیا جائے گا۔اوراس طرح ٹک ٹاک کوبیچنے پرمجبورکیا جائے گا۔ توسرمایہ کاروں کا کیا ہوگا؟اگریہ رپورٹس درست ہیں توچین اس کی بھرپورمخالفت کرتا ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کے سی ای اوشوزی چیوکوامریکی کانگرنس کے سامنے سوال جواب کیلئے پیش کیا گیااورپانچ گھنٹوں تک امریکا کی قومی سلامتی پر چبھتے ہوئے سوالوں کی بوچھاڑکی گئی۔

مزیدخبریں