ٹریفک کاشورہائی بلڈپریشرکی حیرت انگیزوجہ قرار

Mar 25, 2023 | 07:28 AM

ایک نیوز:اگرآپ کسی مصروف شاہراہ کے قریب رہتے ہیں تو ٹریفک کاشورہائی بلڈ پریشرکا باعث بن سکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔
چین کی Peking University کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور فشار خون میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔
تحقیق میں سے معلوم ہوا کہ اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ٹریفک کے شور سے لوگوں میں بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ بڑھتا ہے اور نتائج میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ماہرین کی اس تحقیق کیلئے 40 سے 69 سال کی عمر کے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کا ڈیٹا لیاگیا۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال سے زائد عرصے تک لیتے ہوئے دیکھا گیا کہ کتنے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں ٹریفک کا شور ہوتا ہے۔ ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹریفک کا شور جتنا زیادہ ہوگا۔ ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔
محققین کاکہناتھا کہ ٹریفک کا شور اور ٹریفک سے متعلق فضائی آلودگی دونوں ہی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔ ٹریفک کا شور ہمارے خون کے دباؤ کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کیلئےکام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آخر ٹریفک کا شور خون کے دباؤ پر کیوں اثر انداز ہوتا ہے۔

مزیدخبریں