ایک نیوز: مہنگائی سےپریشان نوبیاہتا جوڑے نےشادی کے مینیو سے مشروبات نکال کرپانی رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں اپنی شادی کے اخراجات اٹھانے والے ایک جوڑے نے پیسے بچانے کیلئے شادی میں آنے والے مہمانوں کو مشروبات کے بجائے صرف پانی سے گزارا کرایا۔ جوڑے نے مہنگائی کی وجہ سے شادی میں مشروبات کو مینیو سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے منگیتر شراب نہیں پیتے اور اس پر بھاری پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے شادی میں صرف سادہ پانی رکھا۔
نوبیاہتالڑکی کامزیدکہناتھاکہ مہمان شادی میں صرف مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن ڈرنکس میں صرف سادہ پانی ہی دستیاب ہوگا۔
دلہن کاکہناتھاکہ اس فیصلے سے بہت سے مہمانوں کو شدید اعتراض بھی ہوا۔
مہنگائی سےپریشان نوبیاہتا جوڑے نےشادی کے مینیو سے مشروبات نکال کرپانی رکھ دیا
Mar 25, 2023 | 07:06 AM