انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد نے ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد نے ایک اوزاعزازاپنے نام کرلیا
کیپشن: International hockey player Hanan Shahid made a name for himself

ایک نیوز:پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالحنان شاہدکوکوریا میں ایشین ہاکی فیڈریشن اجلاس میں ٹرافی دی گئی۔ حنان شاہدنے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےصدرطیب اکرام سےٹرافی وصول کی۔
واضح رہے کہ حنان شاہدایتھلیٹ کمیشن آف ایشین ہاکی فیڈریشن 24-2023 کےرکن بھی بن گئے ہیں۔
مزید برآں عبدالحنان شاہدکو ایتھلیٹ ایمبیسیڈرآف ایشیا ہاکی فیڈریشن بھی مقررکیا گیا ہے۔