بھارتی اداکارہ پوجابھٹ کوروناکاشکارہوگئیں

Mar 25, 2023 | 05:43 AM

ایک نیوز:بالی ووڈکی سینئراداکارہ پوجابھٹ کورناوائرس کی شکارہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈکی سینئراداکارہ پوجابھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمداحوں کو کورناکاشکارہونے کی خبردیتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کامشورہ بھی دیدیا۔
پوجا بھٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کےذریعےایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو ری ٹوئٹ کردی۔ جس میں گلیوں میں کھیلتے ہوئے بچے اور کچھ لوگ برتن بجا کر کورونا کو بھگانے کے کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
پوجابھٹ کاکہناتھاکہ اس کے ٹھیک تین سال بعد آج میں پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئی ہوں۔

مزیدخبریں