ایک نیوز:بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون کی شوہررنویرکاہاتھ تھامنے سے گریز کرنے کی ویڈیوکے سوشل میڈیا پرچرچے ہورہے ہیں،وائرل ویڈیونے مداحوں کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ دیپیکا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ لیکن اداکارہ ان کا ہاتھ تھامنے سے گریز کرتے ہوئے اپنی ساڑھی سنبھالنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔
سوشل میڈیاپرویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کرنے والے مداحوں کی قطار لگ گئی۔ کچھ نے کہاکہ دونوں کی باڈی لینگویج بلکل تبدیل نظر آ رہی ہے ۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ تقریب میں شرکت سے قبل دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔اور کچھ نے اس میں گڑبڑ دیکھ لی۔
جبکہ ایک اور صارف نے نوٹس کیا کہ یہ تو رنویر کی طرف دیکھ بھی نہیں رہی، دونوں کے بیچ کچھ تو چل رہا ہے۔
ویڈیوپرصارفین نے ایسے تبصرے کئے کے ایک نے لکھا کہ دیپیکا غصے میں ہے اس نے ہاتھ نہیں پکڑا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ نظریں بھی نہیں ملا رہے، بہت سخت باڈی لینگویج ہے۔