ایڈشیران اہلیہ کےکینسرکابتاتےہوئے آبدیدہ ہوگئے

ایڈشیران اہلیہ کےکینسرکابتاتےہوئے آبدیدہ ہوگئے
کیپشن: Ed Sheeran became depressed after his wife was diagnosed with cancer

ایک نیوز:عالمی شہرت یافتہ گلوکارایڈشیران اہلیہ کےکینسرکابتاتےہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈشیران کی زندگی پربنائی گئی ڈاکیومنٹری  The Sum Of It All ڈیزنی پلس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 3 مئی سے اسٹریم کی جائے گی۔
گلوکارایڈشیران نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پہلی باربات کی۔ ڈیزنی پلس پر اسٹریم کی جانے والی ایڈ شیران کی زندگی پر پیش کی جانے والی ڈاکیومنٹری 4 اقساط پر مبنی ہے ۔ جس میں سپرسٹار کی زندگی کے نشیب و فراز اور جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے۔
ایڈ شیران کی مشہور ہٹ ویڈیوز کے بی ٹی ایس کو4 حصوں کی سیریز میں دیکھایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایڈ کے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لیے گئے ان کی زندگی کے لمحات کو شیئر کیا جائے گا۔
ایڈ شیران The Sum Of It All کی ہر قسط میں ایڈ کو ایسے موضوعات اور جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا زیادہ تر لوگ تجربہ کرتے ہیں۔ ڈاکیومنٹری میں یہ دیکھایا گیا ہے ایڈشیران کیسے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے گانوں کے بول لکھتے ہیں۔ ان کی زندگی میں کیا اتار چڑھاو آئے اور وہ مشکلات کے دور سے کیسے گزرے ۔ اپنے مشکل ترین دور میں گلوکار نے کیا دریافت کیا۔