ایک نیوز: پاکستان تحریک انصا ف کی اعلیٰ قیادت نے یورپی یونین کےسفیروں سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے یورپی یونین ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی شامل تھے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے یورپی ممالک کے سفیروں کو مختلف معاملات پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی، اعلیٰ قیادت کی یورپی یونین کےسفیروں سے ملاقات
Mar 25, 2023 | 03:05 AM