ٹویٹر نے پاکستانی صارفین کو خوشخبری سنا دی

ٹویٹر نے پاکستانی صارفین کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: ٹویٹر نے پاکستانی صارفین کو خوشخبری سنا دی

ایک نیوز :ٹویٹرکا لیگیسی اکاؤنٹس کے بلیو بیجز جلد ختم کرنے کا اعلان ، لیکن پاکستانیوں کو بلیو ٹک اب حاصل ہو سکے گا لیکن اس کیلئے انہیں قیمت چکانی پڑے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ رکھنے کے خواہشمند افراد کو اب اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی،یہ اعلان اگرچہ نیا نہیں تاہم اس مرتبہ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جو افراد ماضی میں اپنے پروفیشنز کی وجہ سے بلیوٹک کے حقدار رہے تھے اب انہیں بھی یہ انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے رقم ادا کرنا ہو گی۔

 ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد مختلف نوعیت کے اقدامات کیے گئے تھے جن میں سے ایک ٹوئٹر پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ رکھنے والوں کو بلیو بیج حاصل کرنے کے لیے سبسکرپشن کی سہولت بھی تھی۔

 ٹوئٹر بلیو کے نام سے شروع کی گئی سروس کی ابتدا میں نئے اکاؤنٹس یہ سہولت حاصل کر سکتے تھے تاہم جو اکاؤنٹس ماضی میں ویریفائی ہونے کے بعد بلیو بیج سے مزین کیے گئے تھے وہ قیمت ادا کیے بغیر ایسا کر رہے تھے۔

 جمعہ کو ٹوئٹڑ ویریفائیڈ کے اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ یکم اپریل کے بعد اب لیگیسی اکاؤنٹس کو بھی اپنا ویریفائیڈ اسٹیٹس باقی رکھنے کے لیے

 رقم ادا کرنا ہو گی۔