ایک نیوز:بھارتی شہر چنائی میں بریانی اے ٹی ایم مشین کو متعارف کرا دیا گیا، آرڈر کرنے کے چند ہی منٹ میں گرما گرم بریانی کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بریانی ایسی ڈش جوکہ پاکستان بھارت میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔ بریانی کے چاہنے والوں کے لئےاس پسندیدہ ترین ڈش کو ماڈرن تکینک کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے وہ بھی انتہائی کم وقت میں۔
بھارتی شہر چنائی میں بائی ویٹو کلیانم( Bai Veetu Kalyanam ) نام سے پہلی بار بریانی کو پیش کیے جانے کی آٹومیٹک سروس کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس سروس کا فائدہ یہ ہے کہ بریانی کا پارسل دینے والا کوئی انسان نہیں بلکہ بس اے ٹی ایم مشین کے جیسے ہی ایک مشین ہے ۔ بس آرڈر کریں ، اپنی مرضی کے مطابق فیلورمنتخب کریں ، اس کی مقدار بتائیں اور صرف تین سے چار منٹ میں گرما گرم بریانی کے پارسل حاصل کریں۔
اس کا طریقہ کار بے حد آسان ہے ، بریانی سینٹر کی اس آؤٹ لیٹ پر 32 انچ اسکرینوں کو نصب کیا گیا ہے ۔ ان اسکرینوں پر صارفین اپنے مینو کو براؤز کر سکتے ہیں، آرڈر دے سکتے ہیں۔ ادائیگی QR کوڈز کو اسکین کرکے یا کارڈ استعمال کرکے کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد، وینڈنگ مشین منٹوں میں تازہ پیک آرڈر فراہم کرتی ہے۔
مختلف فوڈیز آٹومیٹیک بریانی سینٹر کے حوالے سے اپنے تجربات کو شیئر کر رہے ہیں۔
جبکہ یہ بریانی آوٹ لیٹ ایک اسٹارٹ اپ ہے۔