پولنگ ایجنٹ کیلئے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونے کی ترمیم پارلیمنٹ کو ارسال

Mar 25, 2023 | 00:01 AM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ایجنٹ کے لیے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونے کی ترمیم پارلیمنٹ کو ارسال کردی۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رول اٹھاون میں ترمیم کے خلاف اعتراضات منظور کرلیے۔ پولنگ ایجنٹ کے لیے حلقے کا ووٹر لازمی ہونے کی ترمیم تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ مناسب ہوگا کہ پارلیمان پولنگ ایجنٹ کے حوالے سے بحث کے بعد ترمیم کرے۔ انتخابی رولز میں ایسی تبدیلی نہیں ہوسکتی جو الیکشن ایکٹ میں موجود نہ ہو۔

یاد رہے کہ پولنگ ایجنٹ کیلئےحلقےکا ووٹرلازمی ہونے کی ترمیم تحریک انصاف نےچیلنج کی تھی۔

مزیدخبریں