سرپرائز کی سیریز شروع ،سرپرائز وزیر اعظم براہ راست دیں گے، بابر اعوان

Mar 25, 2022 | 12:39 PM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی،سرپرائز وزیر اعظم براہ راست دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہوئی، 30 سال پہلے بھی پاکستان وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا تھا اور آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وکٹری اسٹینڈ پر پاکستان ہو گا تحریک انصاف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کہتے تھے کہ عمران خان کمزور ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم کپتان نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا تھا اور آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور 27 مارچ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پارٹی سیٹ پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں جبکہ کسی اور پارٹی میں شمولیت کی صورت نااہلی ہے۔
آئین میں ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دے گا خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے تاہم آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی ہوئی لیکن پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہو گا۔
مزیدخبریں