ایف آئی اے نے چینی کے سٹہ بازوں کے گرد شکنجہ کس دیا ہے: شہزاد اکبر

Mar 25, 2021 | 18:22 PM

admin
لاہور: مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائیاں کی ہیں، شوگر مافیاز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں جے ڈی ڈبلیو، جہانگیر ترین، سلیمان اور حمزہ شہباز کی ملز کا نام شامل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہچینی کی قیمتوں میں من مانا ردوبدل کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تنگ کر رہے ہیں۔ شوگر مافیاز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں جے ڈی ڈبلیو، جہانگیر ترین، سلیمان اور حمزہ شہباز کی ملز کا نام شامل ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ یہی بڑے دو گروہ ہیں جو پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ان دو بڑے گروپوں کے بغیر قیمت اوپر نیچے نہیں ہو سکتی۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ سٹہ بازوں کے اس نیٹ ورک کو توڑنا بہت ضروری تھا، انہوں نے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اپنی ایک چین بنا لی تھی، پورے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔ تاہم اب تمام بروکرز اور سیل ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔ جون میں ٹریک اینڈ سسٹم لاگو ہو جائے گا۔
مریم نواز کی پیشی سے متعلق بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر نقص امن کا خطرہ ہے، پہلے بھی نیب نے مریم کو بلایا تھا تو جتھے کو لےکر حملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کےلیے رینجرز تعینات کردی، مافیا اور مجرموں کا پرانا طریقہ ہے کوئی ادارہ سوال اٹھائے تو حملہ کردو۔ انہوں نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔براڈشیٹ رپورٹ میں تمام معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے، جسےآئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں