قومی اسمبلی 34ہزار 555ارب 57کروڑ کے اخراجات کی منظوری

Jun 25, 2024 | 23:30 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی کےبجٹ اجلاس میں 34ہزار 555ارب 57کروڑ سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث کےحوالےاجلاس جاری ہے۔
بجٹ میں ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کےلیے 19ہزار 50 ارب سے زائد مختص ملکی قرض پر سود کی ادائیگی کیلئے 8736ارب 39کروڑ سے زائد مختص، غیر ملکی قرضہ جات اور سود کی ادائیگی کیلئے15ہزار 277ارب سے زائد مختص گرانٹس اور متفرق اخراجات کیلئے 47ارب روپے مختص کرلئےگئے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کیلئے 12ارب سے زائد مختص، وفاقی حکومت کے بیرونی ترقیاتی قرضوں ایڈوانسز کیلئے 617ارب روپے مختص ، صدارتی عملے کے الاونسز کیلئے 2ارب سے زائد مختص، سپریم کورٹ کیلئے 4ارب چالیس کروڑ 17لاکھ سے زائد مختص، اسلام آ باد ہائی کورٹ کیلئے 1ارب 87کروڑ الیکشن کیلئے 9ارب 63کروڑ سے زائد مختص، شعبہ قانون و انصاف کیلئے 38کروڑ 82لاکھ فارن مشنز کیلئے 50کروڑ سے زائد مختص کرلئےگئے۔

مزیدخبریں