اورکزئی:پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،سپاہی زخمی

Jun 25, 2024 | 22:54 PM

ایک نیوز:اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،فائرنگ سےسپاہی زخمی ہوگیا۔
 ایس ڈی پی او عمر زمان کاکہناہےکہ اپر اورکزئی ڈبوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں تالئے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کیا۔ پولیس چیک پوسٹ حملے میں سپاہی شدیدزخمی ہوگیاجس کی شناخت سجاد حسین کےنام سےہوئی۔ زخمی اہلکارکوطبی امدادکےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 عمر زمان کامزیدکہناہےکہ حملےکےبعدپولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزیدخبریں