ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سیمی فائنل کےمیچ آفیشلز کےنام سامنےآگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سیمی فائنل کےمیچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیاگیا
کیپشن: The names of T20 World Cup, semi-final match officials have been announced

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل کے میچ آفیشلزکےناموں کااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان، پہلے  سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینڈاڈ ٹوباگو  میں کھیلا جائے گا یہ میچ جمعرات کی الصبح پاکستانی  وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا رچی رچرڈسن میچ ریفری،رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے، احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرا سیمی فائنل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جمعرات کو پاکستانی  وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے گیانا میں ہوگا۔جیف کرو میچ ریفری، کرس گیفانی اور روڈنی فیلڈ امپائر ہونگے۔جوئل ولسن ٹی وی امپائراور پال ریفل چوتھے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔