قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to activate the Standing Committees of the National Assembly

ایک نیوز:قومی اسمبلی کی قا ئمہ کمیٹیوں کوفعال کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔ پیپلز پارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کی6 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کرلئےگئے،قائمہ کمیٹیوں کے ارکان چیئر پرسنز کا انتخاب کریں گے ۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، خارجہ امور اور بحری امور کے چیئر پرسنز کا انتخاب کیا جائے گا ، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، قومی صحت اور آبی وسائل کے چیئر پرسنز کا انتخاب بھی کل کیا جائے گا۔

 پیپلز پارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،نوید قمر خزانہ، حنا ربانی کھر خارجہ، اعجاز جاکھرانی مواصلات کے چیئرپرسن نامزد ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین نامزدہوگئے۔