لاہور:خاتون سمیت4افرادجان کی بازی ہارگئے

لاہور:خاتون سمیت4افرادجان کی بازی ہارگئے
کیپشن: Lahore: 4 people including a woman lost their lives

ایک نیوز:لاہورشہرمیں نامعلوم لاشوں کاملنےکاسلسلہ نہ رک سکا، خاتون سمیت مزیدچارافرادجان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورشہرمیں بھی کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،کراچی کی طرح لاہورشہرمیں بھی نامعلوم لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری ہے،آئےروزشہرکےمختلف علاقوں میں سڑکوں اورپارکوں وغیرہ میں نامعلوم لاشیں برآمدہوتی ہیں۔

 پولیس کےمطابق شہرکےمختلف علاقوں نواں کوٹ ، سٹی اڈا سےدو روز قبل بہوشی کی حالت میں ملنے والی 50 سالہ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی،گلشن اقبال کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 62 سالہ شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، کوٹ لکھپت شنگائی برج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی،نو لکھااک موریہ پل کے قریب سے نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔
ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔