ایک نیوز:وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلےکردئیےگئےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔
سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عبد القدیر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکردی گئیں۔ عبد القدیر اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے ۔
تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 18 کے وقار عظیم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔