قیدیوں کی پریشانی میں اضافہ،عدم ادائیگی پرجیل کی بجلی منقطع

Jun 25, 2024 | 20:38 PM

ایک نیوز: قیدیوں کی پریشانی میں اضافہ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نےعدم ادائیگی پرمچھ جیل کی بجلی کاٹ دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کےاحکامات پربجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی (کیسکو) نے مچھ جیل کی بجلی عدم ادئیگی پر کاٹ دی۔

آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی کاکہناہےکہ پانچ کروڑ واجب الادا تھے دوکروڑ ادا کردئیےہیں ،کیسکو چیف سے رابطہ کررہےہیں جیل کی بجلی بحال کی جائے، تین کروڑ روپے بھی جلد جمع کروادیں گے۔
شجاع کاسی کامزیدکہناہےکہ مچھ جیل میں خطرناک قیدی قید ہیں، شدید گرمی کے باعث جنریٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں