مانسہرہ:گھرمیں گیس سلنڈردھماکہ،3افرادجاں بحق،4زخمی

مانسہرہ:گھرمیں گیس سلنڈردھماکہ،3افرادجاں بحق،4زخمی
کیپشن: Mansehra: Gas cylinder explosion in house, 3 people died, 4 injured

ایک نیو ز:مانسہرہ میں گھرمیں سلنڈردھماکہ ہونےسےبچوں سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ لساں نواب میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

پولیس کےمطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،حادثےمیں چارافرادشدیدزخمی ہوئے۔ لاشوں اورزخمیوں کوکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں پرزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یادرہےکہ چندروزقبل سندھ کےشہرحیدرآبادمیں سلنڈردکان پردھماکہ ہونےسے23افرادجاں بحق ہوگئےتھے۔