وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی ہے:احسن اقبال

Jun 25, 2024 | 20:02 PM

ایک نیوز: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  خسارے کو پورا کرنے کیلئے کلہاڑی کہیں پڑنی تھی اور ترقیاتی بجٹ پر پڑی، وزیر منصوبہ بندی کے سامنے پہاڑوں کے انبار ہیں غربت و جہالت کا پہاڑ ہے، صرف وسائل کی غلیل ہے جس سے مقابلہ کررہے ہیں۔

  وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  1400 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی اب 1150 ارب کی ہوگی ہے، معاشی صورتحال ایسی ہے کہ کسی کی بھی حکومت ہوتی ان کے پاس چوائسز نہ ہوتیں۔

  احسن اقبال نے کہا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے ریسورس موبلائزیشن کرنی ہے، ڈویلپمنٹ بجٹ کی قربانی سے عوام کو  اور  زراعت کو ٹیکسوں کے مزید  بوجھ سے بچانا ہے، اگلے مالی سال جائزہ  لیکر اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں