ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس ہوا، اجلاس میں56 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا اور بڑے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کابینہ نے منظوری دے دی، 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری کی منظوری، ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری ،وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری، پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے،رمیشن سنگھ اڑوا وزیراقلیتی امور کا کہنا ہے کہ انڈیا میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے میرج رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہے،بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7ہزار، ساڑھے 7ہزار اور 8ہزار تک نائٹ الاؤنس ملے گا، دور دراز علاقو ں میں تعینات ڈاکٹرز کے لئے روزانہ ایک ہزار روپے پٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق، ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت ،داتا دربار آئی ہسپتال کا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد کر نی کی ہدایت کی گئی ہے۔
کسان کارڈ کی منظوری، کابینہ نے کاشتکاروں کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا، 8 ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری، چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر اتفاق ،سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق، وزیراعلی مریم نوازشریف کی موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت، یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یتیم طلبا و طالبات کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
چند ماہ میں ہندو میرج ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا،ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ،وزیراعلی اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردئیے ،پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحریری امتحان او رانٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا، ایجوکیشن کے انتظامی افسروں کو سلیکشن کے بعد لمز سے ٹریننگ کرائی جائے گی، پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرینBS-16و ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر BS-17 دینے کی منظوری، جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ میں ریلوے کراسنگز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری، مون سون کے دوران اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ، گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایگزوٹک ایمبریو کی درآمد اور ایمبریو کی مقامی پیداوار کوبریڈنگ سروسز میں شامل کرنے کی منظوری ،پنجاب اینیمل ہیلتھ ریگولیشنز 2024کی منظوری، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کیلئے وائس چانسلرز سرچ کمیٹی کی منظوری، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں مزید ڈسپلن متعارف کرانے پر اتفاق ہوا۔
بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو قدیم عمارت قرار دینے کی منظوری، ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5ترامیم کی منظوری ،سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی۔
پنجاب ڈرگزرولز 2007 میں ترامیم کی منظوری، لائسنس کے اجراء سے پہلے فارمیسی کی انسپیکشن کا اختیار حکومت کو دوبارہ حاصل ہو گا، پیڈمک او رفیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری، اربن یونٹ، فیڈمک، پیڈمک، ٹیوٹا کے آڈٹ پر اتفاق ہوا۔
پنجاب میں پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی کے قیام کی منظوری ،گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ،موبائل ایپ ٹیکسی سروسز کمپنیوں اور نجی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری ،ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی کی ریگولیشن مسافر کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے کی منظوری ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سروس کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری، صاف پانی اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور پبلک سکولوں کو جدید بنانے کے لئے پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ راجن پور، لیہ اور بھکر میں بچوں کیلئے میل پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
نویں سے 12ویں جماعت کے لیے پاکستان کے قومی نصاب اور پہلی سے 12ویں جماعت کے لئے دینی تعلیم کے جدید/نظرثانی شدہ نصاب کو اپنانے کی منظوری ،ڈسٹرکٹ شوگر کین سیس کمیٹیوں 2022-23 کی تشکیل کی منظوری، پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہوں، تمام وزراء اپنے محکموں میں طلباء کی انٹرن شپ پروگرام تیار کریں،چیف منسٹر انٹرنشپ پروگرام کو تمام ڈپارٹمنٹس سے لنک کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ عوامی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے،قائد اعظم پولیس میڈلز اور صدر پولیس میڈلز کے لیے 39 افسران کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔
صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔