ایک نیوز: کراچی میں غضب کی گرمی ہیٹ ویو یا پھر وجہ کوئی اور ؟ ایک ہفتےمیں اموات کی تعداد 676 تک جا پہنچی ۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔
ایدھی ذرائع کےمطابق اب تک سردخانوں میں 80 لاشوں کو لایا گیا ، گزشتہ روز 135 لاشیں لائی گئی ، 23 جون کو 140 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئی ، 22 جون کو 90 لاشیں سرد خانے لائی گئی ۔
ایدھی ذرائع کےمطابق 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں میت خانے لائی گئی ، 20 جون کو 61 اور 19 جون کو 70 لاشیں منتقل کی گئی ۔
چھیپا ذرائع کےمطابق 22 لاشیں چھیپا سردخانے میں 3 روز میں لائی گئی۔