راجن پور:تیزرفتارہائی ایس کی ٹرک کوٹکر،4افرادجاں بحق،9زخمی

راجن پور:تیزرفتارہائی ایس کی ٹرک کوٹکر،4افرادجاں بحق،9زخمی
کیپشن: Rajanpur: 4 people killed, 9 injured after high-speed high-speed truck collided

ایک نیوز:راجن پورمیں تیزرفتارہائی ایس کی ٹرک سےٹکرکےنتیجےمیں چارافرادجاں بحق جبکہ نومسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذ رائع کےمطابق راجن پور کےعلاقے چاچراں روڈ جھوکا گارڈ چوکی کے قریب تیز رفتار مسافر ہائی ایس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے نتیجے پر میں چارافراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نومسافرزخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پورمنتقل کیاگیا۔جاں بحق ہونےوالوں میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 2 خواتین ایک نو مالود بچہ شامل ہے ۔
 ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں میں سےچارافرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، مسافروں سے بھری ہائی ایس راجن پور سے رحیم یار خان جا رہی تھی ۔