ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں ملک کے مشرقی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لدادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری کا امکان ہے۔ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 27 جون سے 01 جولائی تک وقفے وقفے سے وقفے وقفے سےگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ 26 سے 30 جون تک بارش ہوں گی، گلگت بلتستان،کشمیر: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، مردان، ہنگو اور کرم 28 جون سے 01 جولائی تک کبھی کبھار وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ژوب اور بارکھان میں 26 سے 28 جون تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 28 سے 30 جون تک گردو غبار،آندھی اور بجلی روزمرہ کے معمولات، ڈھیلے ڈھانچے جیسے بجلی کے کھمبے، گاڑیاں نقصان پہنچ سکتا ہے ،تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔