ویب ڈیسک:افریقی ملک کینیا میں فنانس بل پر جاری مظاہروں میں شدت آگئی ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں،واٹر کینن اور لاٹھی چارج،درجنوں مظاہرین زخمی مظاہرین نے کینیا کی پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق دارالحکومت نیروبی میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو سیل کر دیا اراکین اسمبلی عمارت میں محصور ہوکررہ گئے۔ مظاہرین کی جانب سے صدارتی دفتر اور صدر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بولا گیا۔