ای چالان نادہندگان کےگردگھیراتنگ

Jun 25, 2024 | 18:48 PM

ایک نیوز: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرہونےوالےای چالان نادہندگان کےخلاف مزیدگھیراتنگ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قانون کی پاسداری کرناسب کےلئےلازم ہوگیا۔ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔
49،41،42،32 بار ای چلاننگ والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں، بیشتر مالکان نے موقعہ پر جرمانہ جمع کروا دیا، متعدد کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈاور وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجودہیں۔

ترجمان سیف سٹی کاکہناہےکہ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی،پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا، ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔
 ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم، گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دےدیاگیا۔
سی ٹی اوعمارہ اطہرکاکہناہےکہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے،منعظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا،کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے،تجاوزات، ٹریفک میں خلل و دیگر روڈ بلاکنگ کی صورت میں فوری اطلاع کرتے ہوئے ٹریفک کو کلئیر رکھا جائے، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں