ایک نیوز:آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت آپریشن عزم استحکام کےنام سےآپریشن کرنےکی تیاری کررہی ہے،لیکن اپوزیشن جماعتیں اس کےخلاف ہیں۔
ذرائع کےمطابق پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماوں کے ساتھ جرگہ ہوگا ، تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جرگہ کے لئے تیاریوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ 26 جون کو پشاور میں قومی جرگہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیر کے روز اجلاس میں پارٹی قیادت نے جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق جرگے میں آپریشن سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔ قرارداد کی منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں صوبائی و قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔ جرگے کے فیصلے قرارداد کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔