کاروبار کے اختتام پرڈالرمیں کمی

Jun 25, 2024 | 16:55 PM

ایک نیوز: کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.62 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 291 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا ، دن بھر مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
 144 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 28 کروڑ 5 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,541 جبکہ کم ترین سطح 77,908 پوائنٹس رہی۔    

خیال رہے کہ  آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 278 ر وپے 70 پیسے کا ہو گیا تھا۔
گذ شتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 ر وپے 62 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، آج صبح مارکیٹ 78 ہزار 501 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔    


 

مزیدخبریں