روس کے منجمد اثاثوں کے منافع کو یوکرین کی فوجی امدادکیلئے استعمال کرنیکافیصلہ 

روس کے منجمد اثاثوں کے منافع کو یوکرین کی فوجی امدادکیلئے استعمال کرنیکافیصلہ
کیپشن: Profits from Russia's frozen assets should be used for military aid to Ukraine

ایک نیوز: یورپی یونین نےروس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے نفع میں سے 1.4 ارب یورو، یوکرین کو اسلحہ اور دیگر امداد کے لیے استعمال کرنے کی منظوری پر اتفاق کیا ہے۔ 
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ مئی میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کی فوجی امداد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہنگری ضروری اقدامات کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ بن رہا تھا۔
 روسی اثاثوں کے منافع میں سے 1.4 بلین یورو آنے والے مہینے میں دستیاب ہوں گے جبکہ انہی اثاثوں پر سال کے آخر تک مزید 1 ارب یورو کا نفع متوقع ہے۔ 
یہ فنڈز یوکرین کو فضائی دفاع، گولہ بارود اور یوکرائنی صنعت کے لیے مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔