فیصل آباد: واحد لیگی ایم این اے کوبڑاعہدہ ملنے کا امکان 

Jun 25, 2024 | 16:08 PM

ایک نیوز:فیصل آباد سے جیتنے والے اکلوتے لیگی ایم این اے کو وفاقی وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  ایم این اے شہباز بابر گجر مسلسل تیسری بارن لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں، ضلع کی 10 قومی نشستوں  میں سے صرف 1 سیٹ ن لیگ جیت سکی تھی، شہباز بابر گجر نے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز کو شکست دیکر این اے 98 سمندری سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

شہباز بابر کو کابینہ کی توسیع میں وفاقی وزیر مملکت بنایا جا رہا ہے۔ بجٹ 2024،25کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی توسیع متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں