پشاور:جائیداد کے تنازع پرفائرنگ،8 افراد قتل

پشاور:جائیداد کے تنازع پرفائرنگ،8 افراد قتل
کیپشن: Peshawar: Firing over property dispute, 8 people killed

ایک نیوز: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد قتل جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر سپین جماعت کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، جائیداد کے تنازع پر پہلے بھی دونوں پارٹیز آپس میں لڑ چکی ہیں اور علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا چکی ہیں۔