ایک نیوز:پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں، اُساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اُن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اُساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے،پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولز میں بھی کھیلوں کےمقابلےمنعقدکرائےجائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرنے کہا کہ محکمہ تعلیم نےکھیلوں کےانعقادکیلئےپرائیویٹ سکولوں سےپلے گراؤنڈ کاریکارڈمانگ لیا ہے، کھیلوں کےانعقادکیلئےپلےگراؤنڈکی تصاویربھجوائی جائیں، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ضلعی و صوبائی سطح پرکھیلوں کےمقابلےکروائےجائینگے ، سکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔