پیپلز پارٹی کا بجٹ میں حکومت کو سپورٹ کرنیکا فیصلہ     

پیپلز پارٹی کا بجٹ میں حکومت کو سپورٹ کرنیکا فیصلہ
کیپشن: People's Party's decision to support the government in the budget

ایک نیوز: پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ پی پی نے فیصلہ کیا تھا ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے مگر حکومت کو سپورٹ کریں گے ہم نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوید قمر کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں ہوگئی تھی مگر کچھ پر تحفظات تھے پی پی اور حکومت کے درمیان مختلف مذاکراتی ادوار ہوئے بجٹ کے حوالے سے چار پوائنٹ تھے، پی ایس ڈی پی چاروں صوبوں کے لیے دونوں جماعتوں نے مل بیٹھ کر بنانا تھا ،پی ایس ڈی ہی اگلے بجٹ میں دیکھیں گے۔
  پنجاب میں سیاسی سپیس چاہتے تھے ،آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہوگئے ہیں، پی پی کی پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے بجٹ کو سپورٹ اور ووٹ کریں گے۔    
قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی،پی پی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس میںآصفہ بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شہلا رضا، شازیہ مری، موسی گیلانی، آغا رفیع اللہ اوردیگر شامل تھے۔