ایک نیوز:لیسکو میں بجلی کے کنکشن فیس میں ایک بار پھر 100فیصد اضافہ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھری فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس سال میں دوسری بار بڑھا دی گئی،5 کلو واٹ لوڈ پر کنکشن کے حصول کیلئے فیس 69ہزار 500 روپے مقرر کی گئی،ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 50 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھا کر 69 ہزار 500 روپے تک بڑھائی گئی،لیسکو نے تھری فیز میٹر کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے اضافی قیمت پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائے گا ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔