ایب ڈیسک:انڈین فلم انڈسٹری کے صلو بھائی کے نام سے جانے مانے بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے مداح انکی شادی نہ کرنے کیوجہ سے بہت فکر مند رہتے ہیں لیکن یہ فینز اپنے سٹار کی بڑھتی عمر کے باوجود شادی نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے شادی نہ کرنے کے سوال پر جب انکے والد سلیم خان سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ کسی بھی لڑکی سے سلمان جلدی ہی تعلق بنالیتے ہیں لیکن اسے آگے بڑھانے میں ( شادی کرنے میں )ہچکچاتے محسوس کرتے ہیوں کیونکہ وہ اُس لڑکی میں وہ خصوصیات اور صلاحیتوں کو ڈھونڈتے ہیں جو ان کی ماں میں ہیں۔
پھر جب ان کو وہ خصوصیات اس لڑکی میں نہیں ملتیں تو وہ شادی تک بات لے کر ہی نہیں جاتےکیوں کہ انہیں ڈر لگتا ہے کہ ان سے شادی کرنیوالی لڑکی اُنکی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں سنبھال پائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس لڑکی سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کو ایسے ہی دے جیسے اُنکی ماں اپنے گھر اور اپنے بچوں اور شوہر کو دیتی ہے،سلمان کی خواہش ہے کہ اُنکی بیوی ایسی ہو جو شوہر اور بچوں کیلئےکھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو اچھی طرح سنبھالے لیکن آجکے دور میں ایسی لڑکی ملنا آسان کام نہیں ہے۔
سلمان خان کیوں شادی نہیں کرتے ؟والد نے بتا دیا
Jun 25, 2024 | 14:31 PM