سونے کی قیمت میں کمی 

سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: A fall in the price of gold

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 500روپے کمی کے بعد 2لاکھ 41ہزار 500روپے کا ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 429روپے کمی ہوگئی،10گرام سونا 2لاکھ 7ہزار 47 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 850روپے پر برقرار ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 42ہزار ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونا 429روپے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار 476روپے کا ہوگیا تھا۔