ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اپنے اختتام کیطرف گامزن ہےاور جلد ہی دنیا ئے کرکٹ کو رواں سال 2024کے ورلڈکپ کا چیمپئن بھی مل جائے گا۔
افغانستان اور بنگلادیش کے مابین میچ کے بعد افغانیوں کی جیت نے فیصلہ کردیا کہ سیمی فائنل میں کون سی چار ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی، افغانستان نے سپنر راشد خان کی قیادت میں بنگلادیش کو ہرا دے کر تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ورلڈ کپ میں کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اس دفعہ ورلڈکپ سے باہر ہو گئ، افغانستان ورلڈ کپ کی تایخ میں پہلی دفعہ سیمی فائنل میں جا پہنچا ہے،اس سے قبل انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
سیمی فائنل میں پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق 27 جون جمعرات کی صبح 5:30 پر جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے جمعرات 27 جون کو ہی بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
کونسی ٹیم کس کیساتھ سیمی فائنل کھیلے گی؟فیصلہ ہو گیا
Jun 25, 2024 | 14:15 PM