رواں سال پولیو کاچھٹا کیس سامنے آ گیا 

رواں سال پولیو کاچھٹا کیس سامنے آ گیا
کیپشن: Sixth case of polio has been reported this year

ایک نیوز:رواں سال پولیو کاچھٹا کیس سامنے آ گیا ، بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل گلستان 2 سے ایک سال پانچ ماہ کے بچہ پولیو وائرس کا شکارہو گیا، قومی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی ۔
این آئی ایچ  کے مطابق متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات تین جون کو ظاہر ہوئیں ،نمونوں میں پائے جانے والا وائرس جینیاتی طور پر وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جو اس سال کے تمام مثبت کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے، یہ قلعہ عبداللہ سے رواں سال کا دوسرا جبکہ بلوچستان سے سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔ 
اس سال پولیو وائرس 40 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے یہ بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے،والدین پر زور دیا کہ وہ ہر پولیو مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ 
پولیو وائرس لوگوں کے ساتھ ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے کوآرڈینیٹر انسداد پولیو محمد انوارالحق بچوں کو اس موذی بیماری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہی سب سے موثر ہوتی ہیں۔