چین نے خلائی تحقیق کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی

چین نے خلائی تحقیق کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی
کیپشن: China has made a new history in the field of space research

ایک نیوز:چین کا چانگ ای 6 مشن کامیابی سے زمین پر واپس لوٹ آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  چینی خلائی مشن چینگ 6 کامیابی سے منگولیا میں اتر گیا ،چانگ ای 6 مشن نے چاند کے جنوبی قطب سے قمری مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کئے۔ چانگ ای 6 مشن چاند کی عقبی جانب سے نمونے زمین پر واپس لانے والا پہلا مشن ہے ۔

چانگ ای 6 نے شمالی چین میں سی زی وانگ میں مقررہ مقام پر لینڈ کیا۔واپسی کے دوران چانگ ای 6 مشن کا آربیٹڑ اور ریٹرنر شمالی بحر اوقیانوس سے 5 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر ایک دوسرے سے جدا ہوئے۔ 

چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا،چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے لینڈنگ کو مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دے دیا،چینی خلائی مشن 2 جون کو چاند کے جنوبی قطب میں اترا تھا۔