قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے پاکستان پہنچ گئے

Jun 25, 2024 | 12:36 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
بابراعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ، قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گئے تھے، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے۔ 
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں پہلے مرحلے سی باہر ہوگئی تھی ،بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔    

پی سی بی ذرائع کا  کہنا ہے کہ   چیف سلیکٹر اور سینئر ٹیم مینجر وہاب ریاض بھی آئندہ  چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، وہاب ریاض ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ پیش کریں گے۔
 

مزیدخبریں