ایک نیوز: کانگو کا ایک اور مریض رپورٹ ہو گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 55 سالہ مریض کوئٹہ کا رہائشی ہے، مریض کا خون کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسے ہسپتال لایا گیا اور داخل کر لیا گیا ہے۔