ایک نیوز:قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 15 نکاتی ایجنڈے کے تحت آج سے بروز ہفتہ29 جون تک چلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس برائے مالی سال 2024-25ء پر آج بھی بحث جاری رہے گی،سینیٹ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات بھی غور کیلئے ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ بحث آج سمیٹے جانے کا قوی امکان ہے۔ بجٹ پر عام بحث کو سمیٹنے کا عمل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔آئین پاکستان کے تحت 30 جون 2025ء تک ختم ہونے والی مالی سال کی بابت مطالبات زر اور تخصیصات میں شامل کی گئی ہیں۔
تصویری اخراجات پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ منظور شدہ34,555,571,917,000 تخصیصات کے علاوہ کئی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے مطالبات زرشق وار پیش کرکے منظوری لی جائے گی۔
مطالبات زر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے وزیر خزانہ منظورشدہ اخراجات 24.25 جدول رکھیں گے۔بعد ازاں منظور شدہ گزشتہ مالی سالوں کا ضمنی جدول رکھیں گے ۔ متجاوز مطالبات زر برائے منظور شدہ اخراجات 2022-23 رکھے جائیں گے۔