جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم قام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: Justice Shujaat Ali Khan took oath as the Chief Justice of Lahore High Court

ایک نیوز:جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت صوبائی وزراء نے شرکت کی ، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سروربھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔  

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان 1995 میں ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی سے کیا ،جسٹس شجاعت علی خان 2006 سے لیکر 2012 تک  اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے ، جنوری 2012 سے لیکر 26 مارچ 2012 تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  تعینات رہے، 27 مارچ 2012 کو ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے۔ 

جسٹس شجاعت علی خان سرکاری پروٹوکول گارڈ آف  آنر لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔،ہائیکورٹ میں گارڈ آف آنر کی تقریب نہیں ہوگی۔ قائم مقام چیف جسٹس کے ساتھ روٹین کی سکیورٹی ہوگی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان اپنی عدالت میں کیسز کی سماعت کرینگے۔