ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 51 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائیگا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہوگی۔پنجاب میں گارمنٹس سٹی کی قیام کی منظوری لی جائیگی۔رواں سال متوقع زیادہ بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر بریفنگ دی جائیگی۔
پنجاب کسان کارڈ کے آغاز کی منظوری کاایجنڈا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو قائداعظم پولیس میڈل اور صدارتی پولیس میڈل دینے کی تجویز پیش کی جائیگی۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 9منزلہ ورٹریکل ٹاور کی تعمیر کی منظوری دی جائیگی۔ پاسکو کو امپورٹڈ گندم کے بقایا جات کی ادائیگی کا ایجنڈا پیش کیا جائیگا۔سرکاری سکولز کو ری ویمپ کرنے کیلئے پنجاب سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری لی جائیگی۔
تحصیل رائیونڈ لاہور میں نیول سیٹ اپ کے قیام کیلئے جگہ کی حصولی کا ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کا ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی صوبائی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔مالی سال 2020-21، 22،23 کی سپیشل آڈٹ رپورٹس اور پرفارمنس رپورٹس پیش کی جائینگی۔پاکستان ریلوے اور محکمہ انہار کے مابین جلالپور پراجیکٹ پر ریلوے کراسنگ بنانے کا ایجنڈا پیش کیا جائیگا۔