وفاقی حکومت کا سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بڑا اقدام  

Jun 25, 2024 | 09:58 AM

ایک نیوز: وفاقی حکومت کا سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام،سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی باظابطہ منظوری دے دی ہے۔ ڈویژن کا قیام ادارہ جاتی تقویت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کیا گیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز، دائرہ کار اور مستقبل کے نقطہ نظر پر رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ون ونڈو کی سہولت میسر آئے گی،ڈویژن کے قیام سے بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرنے،وفاقی صوبائی ہم آہنگی میں اضافہ سول ملٹری تعاون سے فیصلہ سازی اور میکرو اکنامک استحکام کو فروغ ملے گا۔ ڈویژن کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کاروں تک بھی بڑھایا گیا، ایس آئی ایف سی کے زریعے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اور انتظامی وسائل کو بڑھانے پر زوردیا ہے۔ 

مزیدخبریں